استغاثہ کا بیگم خالدہ ضیاء کے بیٹے کیلئے سزائے موت کا مطالبہ

استغاثہ کا بیگم خالدہ ضیاء کے بیٹے کیلئے سزائے موت کا مطالبہ

ڈھاکہ(این این آئی) بنگلہ دیش میں سرکاری دفتر استغاثہ نے اپوزیشن کی سربراہ سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کے بیٹے کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کردیا۔ بنگلہ دیش کے نشریاتی ادارے کے مطابق سرکاری دفتر استغاثہ نے ملکی اپوزیشن کی سربراہ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے کے لیے سزائے موت کا مطالبہ 2004 ء میں ہوئے ہلاکت خیز بم دھماکے میں ان کے مبینہ کردار کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس دھماکے میں ملک کی موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ زخمی ہو گئی تھیں۔ اس وقت شیخ حسینہ واجد کی قیادت میں نکالی گئی ایک ریلی پر کیے گئے اس بم حملے میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت شیخ حسینہ اپوزیشن میں تھیں اور وزیر اعظم خالدہ ضیاء تھیں۔

مزید : عالمی منظر