جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو9 جنوری کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو9 جنوری کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش

سیؤل (این این آئی) جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو9 جنوری کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشکش شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک گیمز میں شرکت کے اعلان کے بعد کی گئی۔ دونوں کوریاؤں میں اتحاد کے لئے جنوبی کوریا کے وزیر چو مائی اونگ گیان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے دونوں ملکوں کے حکام رواں ماہ کی9 تاریخ کو مل بیٹھیں گے اور سرمائی اولمپک گیمز کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات میں بہتری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید : عالمی منظر