بماکو:بوکوحرام کے قبضے سے 700 یرغمالی فرارہوگئے

بماکو:بوکوحرام کے قبضے سے 700 یرغمالی فرارہوگئے

بماکو (اے پی پی) شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی طرف سے یرغمالی بنائے گئے 700 سے زائد افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جرمن خبرساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمال میں ان افراد کو بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا رکھا تھا۔ نائجیریا کی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان یرغمالیوں میں سے زیادہ تر کسان اور مچھیرے تھے، جنہیں ان کے پورے کے پورے خاندانوں سمیت بوکو حرام نے غلام بنا لیا تھا۔ فوجی ترجمان نے جھیل چاڈ کے قریب فوج کے آپریشن کی تعریف کی اور بتایا کہ اسی وجہ سے ان یرغمالیوں کو فرار میں مدد ملی۔

مزید : عالمی منظر