جیانگ سو ،فروزن فوڈ سمگل کرنے کی کوشش میں 4سمگلر گرفتار

جیانگ سو ،فروزن فوڈ سمگل کرنے کی کوشش میں 4سمگلر گرفتار

نانجنگ (آئی این پی/زنہوا ) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے کسٹمز حکام نے گذشتہ روز سمگلروں کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا جو 200ملین یوآن (31ملین امریکی ڈالر) مالیت کی فروزن فوڈ سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، گروہ کے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو کہ مبینہ طورپر 8000ٹن فروزن فوڈ جس میں مچھلی اوردیگر خوراک شامل تھی ، سمگل کررہے تھے ، یہ گروہ جولائی 2013ء سے سمگلنگ کی کارروائیاں کررہا تھا، یہ خوراک چین ویتنام سرحد سے سمگل کی جاتی تھی اور بعد ازاں وو زی اور سز ہو میں فروخت کردی جاتی تھی ، سمگل کی گئی 100ٹن فروزن فوڈ قبضے میں لے لی گئی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، چینی کسٹمز نے گذشتہ سال سمگلنگ کے خلاف خصوصی مہم شروع کی تھی جس کے تحت نانجنگ کسٹمز نے 4700ٹن سمگل کی گئی روئی اور 1200ٹن سفید چینی اور 9000ٹن فروزن فوڈ بھی برآمد کی ہے ۔

مزید : عالمی منظر