20 سال کی عمر کو پہنچنے والے جاپانیوں کی تعداد گذشتہ سال کی سطح پر برقرار

20 سال کی عمر کو پہنچنے والے جاپانیوں کی تعداد گذشتہ سال کی سطح پر برقرار

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں2017 کے دوران بلوغت کو پہنچنے والے جاپانیوں کی تعداد 2016ء کے مقابلے میں تبدیل نہیں ہوئی ہے جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت داخہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں واضح کیا گیا ہے کہ سال 2017ء میں 6 لاکھ 30 ہزار مرد اور6 لاکھ خواتین 20 سال کی عمر کو پہنچے۔ یہ تعداد آبادی کا 0.97 فیصد ہے جو مسلسل آٹھ سال ایک فیصد سے کم رہی ہے۔20 سال کی عمر کے جاپانیوں کی تعداد 1994ء سے بتدریج گر رہی تھی جب دوسری جنگِ عظیم کے بعد بے بی بْومر کہلانے والی دوسری نسل کے 20 لاکھ 70 ہزار لوگ اِس عمر کو پہنچے تھے۔وزارت نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس عمر کے گروپ والے لوگوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : عالمی منظر