امریکا شمالی کوریا ایٹمی جنگ انتہائی قریب ہے،مائیک ملن

امریکا شمالی کوریا ایٹمی جنگ انتہائی قریب ہے،مائیک ملن

واشنگٹن (اے پی پی) سابق امریکی ملٹری آفیسر، سابق امریکی صدورجارج ڈبلیو بش اور اوباما کے ملٹری ایڈوائزر مائیک ملن نے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریا ایٹمی جنگ انتہائی قریب ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے سابق چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مائیک ملن نے اس صورت حال کو امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ناقابل یقین حد تک مایوس کن کارکردگی سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ خطر ناک حد تک غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے اور مسئلے کے حل کی مزید کوئی راہ نظر نہیں آتی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تمام راہیں ختم ہو چکی ہیں، یہ ایسی صورت حال ہے جسے دیکھتے ہوئے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی جنگ کے انتہائی نزدیک ہے کیونکہ شمالی کوریا کے معاملے کا سفارتی حل قطعی طور پر نظر نہیں آتا۔

واضح رہے کہ امریکی دھمکیوں پر شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا اس کے رینج میں ہے اور امریکا کی حماقت اس کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گی۔

مزید : عالمی منظر