مہاجرین کی عمر جاننے کے لیے لازمی طبی معائنے کا منصوبہ درست نہیں، جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن

مہاجرین کی عمر جاننے کے لیے لازمی طبی معائنے کا منصوبہ درست نہیں، جرمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی) جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن نے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی درست عمر کا اندازہ لگانے کے لیے لازمی طبی معائنے کے منصوبے سے اختلاف کیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پارلیمان کی ایک کمیٹی رواں ہفتے بند کمرے میں ہونے والے ایک اجلاس میں سیاسی پناہ کے متلاشی کم عمر افراد کی اصل عمر جاننے کے لیے ایکس رے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے پر غور کرے گی۔ جرمنی میں داخل ہونے والے بہت سے نوجوان تارکین وطن کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہوتیں اور وہ خود کو نابالغ افراد کے طور پر رجسٹر کراتے ہیں تاکہ ان کے لیے قانونی تحفظ کی راہ ہموار ہو اور انہیں سماجی بہبود کے شعبے سے زیادہ مالی مدد ملے۔

مزید :

عالمی منظر -