برازیل کی جیل میں ہنگامہ آرائی، 9قیدی ہلاک، 14زخمی

برازیل کی جیل میں ہنگامہ آرائی، 9قیدی ہلاک، 14زخمی

برازیلیا(اے این این)برازیل کی ایک جیل میں متحارب گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9قیدی ہلاک اور14زخمی ہوگئے۔حکا م کے مطابق کولونیا ایگروانڈسٹریل جیل میں اس وقت ہنگامہ آرائی شرو ع ہوئی ، جب ایک سیل کے قیدیوں نے دوسرے سیل کے قیدیوں پر حملہ کردیا، حملہ آوروں نے وہاں موجودگدوں کو آگ لگادی اور ہنگامہ آرائی کے دوران ہلاک ہونے والے قیدیوں کی لاشیں بھی آگ میں پھینک دیں۔حکام نے ہنگامہ آرائی کے دوران 14افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران 106قیدی فرار ہوگئے، جن میں سے 29کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ایک اور رپورٹ فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 129بتائی گئی ہے جو رضاکارانہ طور پر واپس آگئے۔واضح رہے کہ ایک سال قبل آج ہی کے روز برازیل کی شمال مغربی ریاست امیزونا کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 56قیدی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ واقعے کے ایک روز بعد اسی ریاست کی ایک اور جیل میں 4 قیدیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر