جمعیت علماء کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ملک محمد علی زمان نورانی گزشتہ روز انتقال کر گئے

جمعیت علماء کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ملک محمد علی زمان نورانی گزشتہ روز ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر رہنما ملک محمد علی زمان نورانی گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے پڑھائی نماز جنازہ میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں ، کارکنوں،تاجروں کے علاو ہ دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے آزاد کشمیر میں کردی گئی۔ ڈاکٹر جاوید اعوان ،محمد ہاشم صدیقی ایڈووکیٹ ،رشید احمد رضوی، حافظ نصیر احمد نورانی ودیگر رہنماؤں نے محمد علی زمان نورانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔

کرتے ہوئے ان کے لئے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4