بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی پر عدلیہ بچاؤ کمیٹی کی تقریب، شمعیں روشن کی گئیں
لاہور(پ ر) عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی پر ڈیموکریٹک لان لاہور ہائیکورٹ میں عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی کی صدارت میں شمعیں روشن کی گئی اس تقریب میں سیٹھ بشیر احمد امیتاز رشید قریشی، لطیف ایاز سید شمشاد حسین قادری، محمد رفیق بدر، رانا عباد احمد شہباز رشید قریشی، محمد صدیق چوہان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ عبدالرشید قریشی نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو جنرل پرویز مشرف نے شہید کروایا اسی طرح نوابزادہ نصراللہ خان ،نواب اکبر بگتی، غازی عبدالرشید لال مسجد والے اور مولنا شاہ احمد نورانی کے قاتل بھی پرویز مشرف ہیں۔