جھنگ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچے کی ہلاکت کیخلاف تحریک التواء

جھنگ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچے کی ہلاکت کیخلاف تحریک التواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے جھنگ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے بچے کی ہلاکت کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔ٹاؤن ہسپتال میں تمام سہولیات ہونے کے باوجود رخسانہ بی بی ڈسٹرکٹ ہسپتال جانے کا کہا گیا۔لیڈی ڈاکٹر نازیہ نے ذاتی رنجس کا بدلہ معصوم جان کی ہلاکت سے پورا کیا ہے۔یہ انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے۔رخسانہ بی بی اور ان کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے نااہل ڈاکٹروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی معصوم جان ان کے ظلم و ستم کا نشانہ نہ بن سکے۔