منہاج القرآن کے ناظم امور خارجہ کا محمود الرشید کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منہاج القرآن کے ناظم امور خارجہ کا محمود الرشید کے بھائی کے انتقال پر اظہار ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے ناظم امور خارجہ جی۔ایم ملک کی سربراہی میں ساجد محمود بھٹی،جواد حامد،علامہ غلام ربانی تیمور پر مشتمل عوامی تحریک کے وفد نے پی ٹی آئی کے راہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید سے ان کی رہائش پر جا کر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ، مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وفد نے میاں محمو د الرشید کوسربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔عوامی تحریک کے وفد نے میاں محمود الرشید سے اظہار افسو س کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4