پارٹنر سکولوں کا 18واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کادوسرا دورانیہ آج سے شروع

پارٹنر سکولوں کا 18واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کادوسرا دورانیہ آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے مفت تعلیم کے منصوبے ’فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول ‘سے منسلک پنجاب بھرکے پارٹنر سکولوں کا 18واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (QAT)کادوسرا دورانیہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ پارٹنر سکولوں کے پیف سے مالی معاونت کی فراہمی اور معاہدہ شراکت کا انحصار کیواے ٹی میں کامیابی پر ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ تعلیم ،حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے باعث بند کر دیے گئے تھے جس کی وجہ سے کیو اے ٹی کا سلسلہ 23دسمبر سے روک دیا گیا تھا۔موسم سرما کی تعطیلات کے بعدکیوا ے ٹی کے دوسرے دورانیے کا آغاز 3جنوری سے کر دیا گیاہے ۔
جس میں بہاول نگر، وہاڑی اور ساہیوال کے 518پارٹنر سکولوں کا امتحان لیا جائے گا۔کیو اے ٹی میں شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایم ڈی طارق محمود اور پروگرام ڈائریکٹر ز بھی سکولوں کا دورہ کریں گے۔