پریس کلب کے منتخب عہدیداران کلب کی روایات کو آگے بڑھائیں،امتیاز رفیع بٹ

پریس کلب کے منتخب عہدیداران کلب کی روایات کو آگے بڑھائیں،امتیاز رفیع بٹ

لاہور( پ ر ) جناح رفیع فاؤنڈیشن اور رفیع گروپ کے چیئرمین امتیاز رفیع بٹ نے لاہور پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں اعظم چوہدری ،مجتبیٰ باجوہ، شکیل سعید، عبدالمجید ساجد ، سالک نواز ، احسان شوکت اور گورننگ باڈی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ منتخب عہدیداران لاہور پریس کلب کی درخشندہ روایات کو آگے لے کر چلیں گے اور صحافیوں اور پریس کلب کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4