نامور علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر سید سلمان ندوی چار روزہ دورہ پرلاہور پہنچ گئے

نامور علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر سید سلمان ندوی چار روزہ دورہ پرلاہور پہنچ گئے

لاہور ( پ ر ) عالم اسلام کی عظیم علمی و ادبی شخصیت سابق ڈین’’ ڈربن یونیورسٹی ساؤتھ افریقہ‘‘ ڈاکٹر سید سلمان ندوی اپنے چار روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے آج بعد نماز مغرب وہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے عالمی رابطہ ادب اسلامی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت و خطاب کریں گے جبکہ وہ اپنے دورہ کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فار وومین سیالکوٹ سمیت دیگرتعلیمی اداروں میں خطاب کے علاوہ مختلف علمی و ادبی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4