انجمن طلباء اسلام کی نو منتخب عہدیدارن پریس کلب کو مبارک باد

انجمن طلباء اسلام کی نو منتخب عہدیدارن پریس کلب کو مبارک باد

لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدرنعمان الجبار اور دیگر رہنما ؤں امتیاز میتلاسہروردی ،محمد حسنین مصطفائی ،رمیض حسن راجہ ،محمد اکرم رضوی ،عامر اسماعیل نے نو منتخب عہدیدارن پریس کلب لاہورصدر اعظم چوہدری ،سینئرنائب صدر مجتبی باجوہ،نائب صدر شکیل سعید ،سیکریڑی عبدالمجید ساجد ،جوائنٹ سیکریڑی سالک نواز،خزانچی احسان شوکت کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انجمن طلباء اسلام نومنتخب عہدیدارن پریس کلب لاہور کے ساتھ ہرممکن تعاؤن کرے گی ۔پروگریسوپینل کی جیت حق اور سچ کی فتح ہے۔

،انجمن کے قائدین نے کہاکہ صحافی برادری معاشرے کا باشعور اور دانش مند طبقہ ہے جس کا کردار کسی بھی مہذب معاشرے کی تشکیل میں بڑا اہم ہوتا ہے ۔

جس معاشرے میں صحافت آزاداور حقیقی خطوط پر استوارہو وہ معاشرہ سالوں نہیں دنوں میں ترقی کی منزل طے کرتا ہے ۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4