مانگا منڈی: ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری کار، موٹر سائیکل سے محروم

مانگا منڈی: ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری کار، موٹر سائیکل سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں نئے سال کی پہلی ڈکیتی اور چوری کی واردات‘ بتایا گیا ہے کہ چاہ تمولی کا رہائشی غلام عباس گل ولد امانت علی گل اپنی موٹر سائیکل پر فیکٹری ملازمت کرنے کیلئے جا رہا تھا نہر پل کے قریب ڈاکوؤں نے روک کر اس پر زبردست تشدد کرکے موٹر سائیکل‘ ٹیلی فون اور1ہزار روپے نقدی چھین کر غلام عباس گل کو قریبی ایک سنسان کمرے میں بند کر کے فرار ہو گئے۔ مانگا منڈی شہر میں واقع خبابان اقبال ہاوسنگ سکیم میں مبشر حسن ظفر نے اپنی ذاتی کارEH-529جس کی مالیت 12لاکھ روپے کے قریب بتائی گئی ہے اپنے گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی سی ٹی فوٹیج کیمرہ میں دیکھا جا سکتا ہے فجر کی اذان سے قبل تین نامعلوم چور آئے اور چوروں نے کار سے کپڑا اتار اور اس میں 2نامعلوم چور بیٹھ کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے کہا کہ کار چوری نہیں ہوئی ان کو کوئی لین دین کا چکر ہے مگر کار کے مالک نے کہا کہ ہم کا کسی سے کوئی لین دین کا چکر نہ ہے تھانہ مانگا منڈی رابطہ کیا تو انہوں نے کہا واردات ہوئی ہے مگر مقدمہ درج نہیں ہوا مانگا منڈی کے شہریوں اور معززین علاقہ نے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شیدید احتجاج کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -