جوہرٹاؤن ،ایمپوریم میں کام کرنے والامزدور پرُاسرار طور پرجاں بحق

جوہرٹاؤن ،ایمپوریم میں کام کرنے والامزدور پرُاسرار طور پرجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)ایمپوریم مال جوہرٹاؤن میں کام کرنے والامزدور پرُاسرار طور پرچوتھی منزل سے گر کرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھا نہ نو اب ٹا ؤ ن کے علاقے میں واقع ایمپوریم مال کی چوتھی منزل پر مزدورعثمان بجلی کاکام کرتے ہوئے اچانک نیچے آگرا جس کے نتیجے میں اس کے سرپرگہری چوٹ لگی، اسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے کہ واقعہ اتفاقی حادثہ ہے یا کسی نے اسے دھکا دیاتھا ۔

مزید :

علاقائی -