غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب

غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)عدالتی بیلف نے گجر پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی غیر قانونی حراست میں قید شہری کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے شہری یاسین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیاہے ۔عدالتی بیلف کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے شہری یاسین کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا تھا،شہری یاسین کا بیٹا قتل کے مقدمہ میں ملوث اور مفرور ہے پولیس نے عدم دستیابی پر باپ کو گرفتار کیا، شہری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قتل کی واردات سے اس کاکوئی تعلق نہیں ،بازیاب شہری نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ بیٹے کی گرفتاری کے لئے وعدہ کرتا ہوں ۔

مزید :

علاقائی -