4تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس

4تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر 4تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس کردیے ہیں ۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے عدالتی حکم کے باوجود اندارج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او نواب ٹاؤن، رائیونڈ،نصیر آباد اور اچھرہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز، دھمکیاں دینے ، فراڈ اورناجائز قبضہ کے مقدمات کی اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث مقدمات التوا ء کا شکار ہے۔، ایس ایچ او زعدالتی حکم کے باوجود رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی