ایس ایچ او نشتر کالونی سے رپورٹ طلب

ایس ایچ او نشتر کالونی سے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او نشتر کالونی سے 16جنوری کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے شہری محمد اشرف کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او نشتر کالونی درخواست گزار کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے ،ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد درخواست گزار پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں،مدعی کی جانب سے ایس ایچ او کو درخواست بھی دی گئی مگر ایس ایچ او کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی