ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، 25ملزمان گرفتار

ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، 25ملزمان ...

لا ہور (کرائم رپورٹر) ڈو لفن و پو لیس ریسپا نس یو نٹ نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پو ر کار روائی کر تے ہو ئے 25ملزمان کو گر فتار کر لیا ۔ایس پی مجا ہد و ڈو لفن رضو ان عمر گو ندل نے ڈو لفن سکو اڈ کا چار ج لینے کے بعد ڈو لفن و پولیس ریسپا نس یو نٹ کو ایک نئے جو ش و جذبے کے ساتھ فر ائض ادا کر نے کی تلقین کی ا ورکہا کہ "کر ائم فر ی لاہور" کو عملی جا مہ پہنا نے کے لئے ہمیں انتہا ئی مستعدی و دلجمعی کے ساتھ کا م کر نا ہو گا ۔ وہ اپنے دفتر میں ڈو لفن و پیر و کی 24گھنٹے کی DSRکا جا ئز ہ لے رہے تھے ۔تفصیلات کے مطا بق ڈولفن و پیر و نے پتنگ بازی ،ہلٹربازی و ہوا ئی فا ئر نگ ،نشہ میں دھت غل غپا ڑہ کر نے والے عنا صراور ون ویلنگ کے متعدد مقدمات در ج کروائے۔ علا وہ ازیں 7پسٹل و 2رائفلیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گو لیاں بھی بر آ مد کیں۔ ون ویلنگ کے خلا ف کارروائی کے دو ران 12موٹر سا ئیکلیں بھی مختلف تھا نو ں میں جمع کر وائیں جبکہ مسروقہ2 مو ٹر سا ئکلیں بھی بر آ مد کی گئیں۔ دریں اثنا ء ڈو لفن نے 3گمشد ہ بچوں کو بھی ان کے لو احقین کے حوا لے کیا ۔ایس پی مجاہد و ڈولفن نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ کا جرائم کی روک تھام میں کردارانتہائی اہم ہے انشاء اللہ تعالیٰ یہ اپنے افعال سے ثابت کریں گے کہ ہم عوام الناس کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنیپ چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے اور مستقبل میں بھی ایسے چوروں وراہزنوں، ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔

مزید : علاقائی