سٹی ڈویژن پولیس کا سرچ آپریشن 10 مشکوک افراد گرفتار

سٹی ڈویژن پولیس کا سرچ آپریشن 10 مشکوک افراد گرفتار

لاہور(خبرنگار) سٹی ڈویژن پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس پی سٹی علی رضا کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے سٹی ڈویژن پولیس نے سٹی ڈویژن میں واقع اہم مارکیٹوں ، ہوٹلوں اورسراؤں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں بائیومیٹرک کے ذریعے لوگوں کے کوائف چیک کئے گئے۔ جس میں نولکھا میں لنڈا بازار اور سراؤں سمیت مارکیٹ اور ہوٹلوں، سراؤں جبکہ تھانہ داتا دربار،راوی روڈ،شفیق آباد،لاری اڈہ اورنیو انارکلی کے علاقوں میں بائیومیٹرک طریقے سے 50 سے زائد مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور سرچ آپریشن کے دوران 150افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔ جس میں پولیس نے کوائف درست نہ ہونے پر10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی سٹی علی رضا کے مطابق کوائف مکمل نہ رکھنے والے افراد سے تفتیش کی جائے گئی۔اور کسی واقعہ میں ملوث ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی