نیوائیر نائٹ پرپولیس نے 66مقدمات میں 91ملزمان کو گرفتار کیا

نیوائیر نائٹ پرپولیس نے 66مقدمات میں 91ملزمان کو گرفتار کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے نیوائیر نائٹ پر ہوا ئی فائرنگ ،آتش بازی اورون ویلنگ کے خلاف کارروائی کے اعدادو شما ر کی رپورٹ جاری کر دی۔ لاہور پولیس نے مجموعی طور پر 66مقدمات درج کر کے 91ملزمان کو گرفتار کیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نیو ایئر نائٹ پر تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پرپولیس نے ہوائی فائرنگ کے 21مقد مات میں ملوث 27ملزمان ، آتش بازی کے 23مقدمات میں 26جبکہ ون ویلنگ کے 22مقدمات میں 38ملزمان کو گرفتار کیا ۔پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، 3رائفلز، 2رپیٹرز،17پسٹل اور 128گولیاں وخول برآمد کئے ۔آتش بازی میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 96شرلیاں،04ڈبی پٹاخہ اور 04آتشی انار برآمد کئے گئے۔لاہور پولیس کی بہترین حکمت عملی سے نیو ائیر نائٹ پر کوئی بھی جانی نقصان نہ ہوا۔

مزید :

علاقائی -