مال روڈ انڈر پاس کے قریب7 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

مال روڈ انڈر پاس کے قریب7 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

لا ہور (کرائم رپورٹر) مال روڈ انڈر پاس کے قریب7 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق مال روڈ انڈر پاس کے قریب سات تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،گاڑیوں کے تصادم کے باوجود خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگرکئی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، گاڑیوں کے ٹکرانے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ ٹریفک وارڈنز اور ڈولفن فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردی۔

مزید : علاقائی