سب انسپکٹروں کی ترقیوں کے معاملہ پر اجلاس 50 افسران کوترقیاں دئے جانے بارے غور

سب انسپکٹروں کی ترقیوں کے معاملہ پر اجلاس 50 افسران کوترقیاں دئے جانے بارے ...

لا ہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں محکمہ پولیس کے سب انسپکٹروں کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقیوں کے معاملہ پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھو کھر کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیاگیا جس میں250 سب انسپکٹرز کی اے سی آر رپورٹس چیک کی گئیں۔ 50 افسران کوترقیاں دئے جانے بارے غور کیاجارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز بی اے ناصر، ڈی آئی جی اسٹبلیشمنٹ ون سید خرم شاہ، اے آئی جی لیگل عبدالرب، اے آئی جی انسپکشن پنجاب شہزاد اکبر بھی پروموشن اجلاس میں شامل ہوئے ۔

مزید : علاقائی