موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام ،ماتحت عدالتوں کی رونقیں بحال

موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام ،ماتحت عدالتوں کی رونقیں بحال

لاہور(نامہ نگار)موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور کی ماتحت عدالتوں کی رونقیں بحال ہوگئیں، عدالتوں کے برآمدے پیشی کی آوازوں سے دوبارہ گونجنے لگے ہیں اورسارا دن سائلین کا عدالتوں کے باہر رش دیکھنے میں آیا۔سیشن کورٹ سے پہلے روز 10پولیس ملازمین کو نوٹس جاری ہوئے جبکہ پہلا مراسلہ سی سی پی او لاہورکو پولیس ملازمین کے پیش نہ ہونے پر بھجوایا گیاہے۔موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پہلے روز سیشن کورٹ کی مارکنگ برانچ میں ضمانت کی 100درخواستیں دائر ہوئیں جن کو متعلقہ ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں میں سماعت کے لئے بھجوادیا گیاہے۔سیشن عدالت نے 20ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جبکہ دیگر درخواستوں پرمتعلقہ تھانے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔اسی طرح سول کورٹ میں بھی پہلے روز 200کیس دائر ہوئے جن کو متعلقہ سول ججوں کی عدالتوں میں بھجوادیا گیاہے۔

مزید : علاقائی