خطرناک ملزمان کی گرفتار ی پر ایس ایچ او باغبانپورہ اور ٹیم کو انعامات

خطرناک ملزمان کی گرفتار ی پر ایس ایچ او باغبانپورہ اور ٹیم کو انعامات

لا ہور (کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او باغبانپورہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر محکمانہ صلاحیتیں بروئے کار لا تے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں قتل، اغواء برائے تاوان اور پولیس مقابلوں میں اہلکاروں کو زخمی کرنے والے خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او باغبانپورہ سب انسپکٹرخالد محمود اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناددیتے ہوئے کیا۔ملزمان تنویر احمد عرف تنویرا اور حفیظ عرف باؤ ریاض پولیس کو قتل، اقدامِ قتل، اغواء برائے تاوان اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ سی سی پی او لاہور نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او باغبانپورہ خالد محمود ، اے ایس آئی اسرار احمد، TASI تنویر احمد، ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار، کانسٹیبل عتیق احمد، عطاء اور کانسٹیبل فرحان میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

مزید : علاقائی