ترکی سے ڈی پورٹ 8ملزموں کو جرمانہ اور قید کی سزا ئیں

ترکی سے ڈی پورٹ 8ملزموں کو جرمانہ اور قید کی سزا ئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق نے ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنے والے عمران رشید سمیت 8ملزموں کو جرمانے اور قید کی سزا ئیں سنا دیں۔ایف آئی اے نے ملزمان کو لاہورایئرپورٹ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ،فاضل جج نے ملزمان عمران رشید اورنعمان شہباز سمیت 9 ملزمان پربیس، بیس ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا یا ہے ، عدالت میں ملزمان نے بتایا کہ ان کو ایجنٹوں نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کربیرون ملک بھجوایا جہاں پہنچ کر ان کو علم ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہو گیا ہے، عدالت نے ملزمان کی درخواست پر ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ان ایجنٹوں کو بھی کو فوری گرفتارکیا جائے۔

مزید :

علاقائی -