انسپکٹر کسٹم انٹیلی جنس اقبال ٹاؤن کی درخواست ضمانت خارج

انسپکٹر کسٹم انٹیلی جنس اقبال ٹاؤن کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کسٹم کورٹ نے موبائل سمگل کرنے والے افراد کی پشت پناہی کرنے کے الزام میں ملوث انسپکٹر کسٹم انٹیلی جنس اقبال ٹاؤن زاہدحمید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ انسپکٹر ویئرہاؤس اقبال ٹاؤن میں تعینات ہے۔ملزم موبائل سمگلروں کے ساتھ مل کرسمگلنگ میں ملوث ہے اور اس پر24لاکھ روپے کے موبائل سمگل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد انسپکٹر کسٹم انٹیلی جنس زاہدحمید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

مزید :

علاقائی -