جی پی او چوک کی بندش ، پہلے ہی روز ٹریفک کے شدید مسائل پیدا ہوگئے

جی پی او چوک کی بندش ، پہلے ہی روز ٹریفک کے شدید مسائل پیدا ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)شہر کے اہم ترین جی پی او چوک کی 3ماہ کیلئے بندش کے پہلے ہی روز شہر میں ٹریفک کے شدید مسائل پیدا ہو گئے۔ جی پی او چوک کو اورنج ٹرین کی تعمیر کی وجہ سے3ماہ کیلئے ٹریفک کیلئے بند کرتے ہوئے ایک متبادل ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق چیرنگ کراس اور اسمبلی ہال کی طرف سے آنے والی ٹریفک ہائیکورٹ چوک سے بائیں جانب مین روڈ پر موڑ دی گئی جہاں سے وہ مزنگ اڈا سے ہوتی ہوئی اے جی آفس اور جین مندر کی طرف سے واپس مال روڈ پر آئے گی۔اس طرح لاہور شہر کے اہم ترین کاروباری مراکز اور رہائشی علاقوں مزنگ، سعدی پارک، انارکلی، ٹمپل روڈ، وارث روڈ، کوئنزروڈ، ہسپتال روڈ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، ہال روڈ،بیڈن روڈ، لارنس روڈ وغیرہ پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی وجہ سے ان کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -