کنٹینر والے ترقی نہیں روک سکتے ، عوام الیکشن میں جواب دینگے : عابد شیر علی

کنٹینر والے ترقی نہیں روک سکتے ، عوام الیکشن میں جواب دینگے : عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(بیورو رپورٹ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے سرگودھا میں کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی یہ کنٹینر نہیں روک سکتے ، 2018میں عوام انہی کنٹینروں میں ان کا جنازہ بھجوائیں گے شہباز شریف پرتنقید کرنیوالے لیٹروں نے سندھ اور کے پی کے میں کچھ نہیں کیا ؟ اپوزیشن جتنے مرضی دھرنے دے لے لیگی حکومت ان سے ڈرنے والی نہیں، پی پی پی کے پیدا کئے گئے مسائل سے عوام کی جان چھوٹ گئی ہے ،اسلئے آئندہ حکومت بھی ن لیگ کی ہوگی،سارے کرپٹ لوگ اور لینڈ مافیا عمران خان کے ارد گرد جمع ہے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بعد اس کی قیمتوں کو بھی بتدریج نیچے لایا جا رہا ہے ، کوئی این آر او نہیں کیا جا رہا، نواز شریف نے ہمیشہ اداروں کی عزت کو بڑھایا۔ لیکن بہتری کے لئے اپنی رائے کا اظہار کرنا ہر شہری کا حق ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نواز شریف کی قیادت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے۔ ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں 8 ہزار میگا واٹ کے قریب بجلی سسٹم میں شامل کی گئی۔ نواز شریف نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی، بلکہ انہیں مزید بہتر اصلاحات نافذ کر کے پاکستان کومضبوط ریاست بنانا ہے۔ 2013ء میں پاکستانی عوام کے دو بڑے مسائل دہشت گردی او ر لوڈ شیڈنگ تھی جن پر سابق وزیر اعظم وقائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے وعدہ کے مطابق اب قابو پالیاگیاہے ۔ کراچی امن کا گہوارہ بن چکاہے اس کی روشنیاں بحال ہو چکی ہیں جبکہ پاکستان کے تمام علاقوں ما سوائے لائن لاسز کے اب لوڈ شیڈنگ کہیں بھی نہیں ہو رہی۔

مزید :

علاقائی -