گرانفروشی کیخلاف 812چھاپے ، 13دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا

گرانفروشی کیخلاف 812چھاپے ، 13دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لاہور جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے812مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر17دکانداروں کے چالان کیے جبکہ16,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،49افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر51افراد کو گرفتار کروایا گیا۔13افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔