غیر قانونی تعمیرات عروج پر ، میٹروپولیٹن انتظامیہ بے بس

غیر قانونی تعمیرات عروج پر ، میٹروپولیٹن انتظامیہ بے بس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال)صوبائی دارلحکومت میں غیر قانونی اور بلڈنگ بائی لاز کے برعکس تعمیرات عروج پر پہنچ گئی ہیں اور ایسی تعمیرات شہر کے کونے کونے میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے جاری ہیں جبکہ میئر لاہور اور پوری میٹروپولیٹن انتظامیہ ایسی تعمیرات پر قابو پانے اور بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کے شہر کے نو زونز میں ناجائز اور نقشہ کے برعکس تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی طرف سے ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تو کیے جاتے ہیں مگر صرف کاغزوں کی حد تک۔شہر کے جن علاقوں میں ایسی غیر قانونی عمارتوں کی بھر مار ہے اس میں داتا زون،راوی زون،شالیمار زون ،سر فہرست ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر لاہور کو ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف متعدد درخواستیں بھی دی جا چکی ہیں مگر کوئی علی کاروائی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر کے کونے کونے میں غیر قانونی تعمیرات کے ساتھ ساتھ شہر کے کھادر علاقوں میں بھی ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی پلازے تعمیر ہو رہے ہیں جبکہ کھادر علاقہ میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی تعمیر کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے سخت پابندی عائد کی گئی ہے مگر بلڈنگ انسپکٹرز اور شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے اعلی؟ٰ افسران کی ملی بھگت سے یہ تعمیرات جاری و ساری ہیں جس سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے خزانہ کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور میں نو زونوں کی حدود میں اکیس ہزار سات سو بتیس مقامات پر بلڈنگ بائی لاز کے بر عکس اور نقشہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشل اور ڈومیسٹک تعمیرات کی جا رہی ہیں۔نشتر،عزیز بھٹی،اور واہگہ زون کی حدود میں چار سو چونتیس فارم ہاؤسز غیر قانونی طور پر تعمیر کرائے گئے ہیں اس حوالے سے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو روانہ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید ناجائز تعمیرات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔جس سے ایک طرف شہر میں ناجائز تعمیرات کا سیلاب آ گیا ہے اور دوسری طرف نقشہ جات کی فیس کی مد میں کروڑوں روپے کا ماہانہ قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے میئر لاہور کا کہنا ہے کہ میں ناکام نہیں ہوا زونوں اور میٹرو پولیٹن میں رابطے کا خلا ضرور ہے جس کو دور کریں گے قوانین پر عملدرآمد کرانا میری ذمہ داری ہے بہت جلد ناجائز تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔