ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، میاں اویس

ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، میاں اویس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمرنے اپنے مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اپنے دماغ کا علاج کرائے اور ایسی دھمکیوں سے گریز کرے پاکستان ایک آزادجمہوری و ایٹمی ملک ہے یہ اب کسی کی دھمکیوں میں نہیں آئے گاپاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے وارآن ٹیررمیں بھرپورانداز میں حصہ لیا اور پاکستان ہی وہ ملک ہے جہاں امریکہ کی افغانستان میں جنگ کے ردعمل میں لاکھوں مہاجرین ہجرت کرکے آئے جس کے نتیجے میں ہماری معیشت اور انفراسٹرکچر پر بہت بوجھ پڑا انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر امداد سے ہاتھ کھینچ لیتا ہے توپاکستان بھی اس پر انحصار نہیں کرے گا امریکہ پاکستان سے نرمی میں بات کرے اب وہ ڈکٹیٹ کرانے کے دن چلے گئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر افغانستان میں امن کاخواہشمند ہے تو پاکستان کے ساتھ ٹویٹس کی بجائے مل بیٹھ کر بات کرے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو دنیا سراہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری سول اور عسکری قیادت ملکی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے ایک پیج پرہیں انہوں نے کہا کہ ہم امریکی امداد کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں امریکہ ہمیں امداد کا لالچ دے کرجھکانا چاہتا ہے ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن جھک نہیں سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو بھی اپنے گلے سے امریکی غلامی کا طوق نکالنا ہوگا اور ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی ہوگی ہماری فوج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ہم اپنی عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک ملادے ۔