مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھرنے والاہے، یاسر گیلانی

مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھرنے والاہے، یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہاہے کہ بڑے بھائی کی طرح چھوٹا بھائی بھی احتساب کے شکنجے میں ہے مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھرنے والاہے۔ تحریک انصاف کی مقبولیت دیکھ کر دیگر پارٹیوں کے لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے ،حکمرانوں کے مسلسل عوام دشمن فیصلے عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں حکمرانوں نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔