حنا پرویز بٹ کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

حنا پرویز بٹ کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے امریکی صدر کے بیان کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہے۔پاکستان پر جھوٹا اور دوکھے باز کا الزام قابل مذمت ہے۔پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے امریکہ کی جنگ لڑ رہا ہے۔پاکستان کی مدد سے حقانی نیٹ ورک ،القاعدہ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔امریکہ نے جو امداد دی وہ اپنے مفادات کیلئے دی ہے۔لہذا یہ ایوان امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ کیلئے ’’ڈو مور‘‘ کی بجائے’’ نو مور‘‘ کی پالیسی اپنائے۔

Ba

مزید : میٹروپولیٹن 1