شریف برادران سیاسی عمرہ کرنے سعودی عرب گئے ،قمر الزمان کائرہ

شریف برادران سیاسی عمرہ کرنے سعودی عرب گئے ،قمر الزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ چھوٹے اور بڑے میاں صاحب عبادت کی بجائے سیاسی عمرہ کرنے سعودی عرب گئے ہیں ۔کٹھ پتلی وزیراعظم بھی ان کے پیچھے پیچھے بہترین خادم اور درباری ہونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ،جمہوریت کا راگ الاپنے والے دن رات اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اور زہر اگل رہے ہیں جو قابل مذمت ہے ،جو کچھ دیکھنے سننے کو مل رہا اس سے یقین ہوتا ہے شریف خاندان کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔مریم نواز شریف توہین عدالت کے تمام ریکارڈ توڑ چکیں لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی سید حسن مرتضی سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ اب شریف فیملی دوبارہ سعودی عرب میں پڑاؤ پر غور کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام اور معیشت کو بری طرح تباہ و برباد کر دیا گیا ہے ۔ایک منشی لوٹ مار کرکے جا چکا جبکہ منشی بھی اپنے اپنے چکروں میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کرکے مسلم لیگ (ن) نے عوام پر واضح کردیا کہ لوٹ مار کیسے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے متعلق بیان ہماری ناکام خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ قرض میں ڈبو دیا گیا ہے اور جمہوریت کا ڈھونڈورا پیٹنے والے ملکی ترقی کا بھاشن دیتے نہیں تھکتے ان کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ ہم نے امریکہ کی لڑائی میں نا قابل تلافی نقصان اٹھائے ہیں جن کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھی بھگتیں گی اور ہم بھی بھگت رہے ہیں جبکہ امریکہ مزید ہم پر دباؤ ڈال کر ہم سے قربانیاں لینا چاہتا ہے اور اس ایجنڈے میں اسلام دشمن ممالک بھی امریکہ کے ساتھ ہیں مگر ہمیں کسی صورت امریکہ کے دباؤ میں نہیں آنا چاہئے بلکہ اب پورے ملک کا موقف ایک ہی ہونا چایئے کہ اب ایسا نہیں چلے گا اور اگر امریکی پالیسیوں کی مخالفت نہ کی گئی تو پاکستان کا وجود پور دنیا میں متاثر اور کمزور تصور ہوگا ۔

مزید :

صفحہ آخر -