مانچسٹر یونیورسٹی پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے سکالرز کو فیس میں 15فیصدرعایت دیگی

مانچسٹر یونیورسٹی پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے سکالرز کو فیس میں ...

ؒ ٓلاہور (ایجوکیشن رپورٹر) مانچسٹر یونیورسٹی (برطانیہ) پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے سکالرز کو فیس میں 15فیصدرعایت دے گی۔ معاہدے کے مطابق جن پی ایچ ڈی طلباء و طالبات کو پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سپانسر کرے گا، یونیورسٹی اس معاہدے کے تحت اُن طلباء و طالبات کی فیس میں رعایت دینے کی پابند ہو گی ۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے سپانسر کرتا ہے ۔ مانچسٹر یونیورسٹی بھی پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی پارٹنر یونیورسٹی ہے ۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈکے پی ایچ ڈی شکالرشپ پروگرام کے تحت ہر سال 30 طلبہ پی ایچ ڈی کے لئے بیرونِ ملک جاتے ہیں۔اب تک اس سکالرشپ پروگرام کے تحت 50 سے زائد طلبہ پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے دُنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں جاچکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1