اٹک ہسپتال میں گیس سلنڈر پھٹنے کی تحقیقات کا آغا ز
لاہور(جنر ل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے ڈی ایچ کیوہسپتال اٹک میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد کی اموات پر کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغا ز کر دیا۔کمیشن کی دو افراد پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کو بروز پیر ہسپتال کی تحقیقات کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا تاکہ شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کیا جا سکے۔ تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ 48 گھنٹوں کے اندر اندر کمیشن کی انتظامیہ کو جمع کروائے گی۔
تحقیقات