شاہ محمود کے صاحبزادے زین قریشی کی شادی کی تقریب اہم شخصیات کا اجتماع بن گئی

شاہ محمود کے صاحبزادے زین قریشی کی شادی کی تقریب اہم شخصیات کا اجتماع بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی شادی سیاسی، سماجی ،عدلیہ، کاروباری شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات کا اجتماع بن گئی ۔رائل پام کنٹری کلب میں ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی شادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا شاہ محمود قریشی خود بیٹے کی گاڑی چلاتے ہوئے پھولوں کے ساتھ سجی ہوئی گاڑی میں پہنچے شادی میں سیاسی، سماجی ،عدلیہ، کاروباری شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم لوگ شریک ہوئے سیاسی شخصیات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، خورشید قصوری،شیریں مزاری، اسد عمر، چودھری سرور ،شفقت محمود، منزہ ہاشمی، علی خان ترین،ڈاکٹر یاسمین راشد ،صدیقی، ذولفقار علی کھوسہ، خواجہ احمد حسان شریک ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے راہنماؤں، کارکنوں، عزیز واقارب سمیت دوست احباب بھی بڑی تعداد میں شریک تھے دیگراہم شخصیات میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ ،نجم سیٹھی، جگنو محسن قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی بھی شادی میں شرکت کی۔شادی میں آئے مہمانوں نے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -