پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام پر ظلم کیا گیا ،مہرین انور

پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام پر ظلم کیا گیا ،مہرین انور

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد پیپلزپارٹی پر الزام تراشی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام پر ظلم کیا گیا ، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام پر ظلم بند کرائے گی ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو عظیم لیڈر ملے دوسری جماعتیں تو لیڈروں سے محروم ہیں بے نظیر بھٹو عظیم لیڈر تھیں ،بے نظیر آج بھی عوام کے اذہان میں زندہ ہیں ،مشکلات کے باوجود بے نظیر بھٹو نے ہمت نہ ہاری اور وہ مسلسل جدوجہد کرتی رہیں ،قید و بند میں بھی وہ ہمت و حوصلہ کے مظاہرہ کرتی رہیں، بے نظیر کی ملک کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی اور تاریخ میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی ،ہمیشہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی ملک نے ترقی کی، انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو نے بے نظیر کی تربیت بہترین انداز میں کی اور وہ دنیا کی عظیم لیڈر ثابت ہوئیں ،بھٹو خاندان نے ملک کے لئے ان گنت قربانیاں دیں اور جمہوریت کے لئے بہت مشکلات برداشت کیں ،بے نظیر کا آج بھی عوام سے رشتہ زندہ ہے ، سازشوں کے باوجود پیپلزپارٹی کا گراف کم نہ ہوسکا اور عوام اس جماعت سے گہرا رشتہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1