حکومت عوام کو روز مرہ کی اشیاء ارزاں نرخوں پر فراہم کرے ، عاطف رفیق

حکومت عوام کو روز مرہ کی اشیاء ارزاں نرخوں پر فراہم کرے ، عاطف رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو روز مرہ کی اشیاء ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے زخیرہ اندوزون اور لوٹ مار کرنے والوں سے عوام کو نجات دلائی جائے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی کام کیا جائے تب ہی عام آدمی کی ھالت بدل سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف با ر باراعلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو کہ توہین عدالت ہے عدلیہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے ،نواز شریف ملکی جمہوریت کے خلاف سازش کررہے ہیں اور اداروں پر تنقید کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ؟ آج ملک کو جتنا نقصان (ن) کے دور میں پہنچا ہے کسی اور دور حکومت میں نہیں پیپلز پارٹی نواز شریف اور نواز لیگ کے عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے بیانات کی پرزور مذمت کرتی ہے، کرپٹ حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں قوم عدلیہ ، ججز اور اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔