حکومت عوا م کو ہر شعبے میں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، اشرف بھٹی

حکومت عوا م کو ہر شعبے میں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت عوا م کو ہر شعبے میں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اس وقت عوام کو کوئی بھی بنیادی سہولیات میسر ہی نہیں ہیں ایسی عوام دشمن جماعت اور حکو مت کو آئندہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے اور ان کو ماضی کا حصہ بنا کر رکھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی مرتبہ بھی (ن) لیگ کی حکومت آئی ہے تو اس کے نمائندوں نے لوٹ مار،کرپشن اور اپنی جیبیں بھرنے کے سواء کچھ نہیں کیادولت چند ہاتھوں تک محدودہوکررہ گئی ہے ان کے دور میں امیر پہلے سے زیادہ امیر اور غریب مزید غریب ہوچکا ہے مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں محب وطن،باکردار،پڑھی لکھی اور عوام دوست جماعت پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں اور (ن) لیگ کا ہر سطح پر بائیکاٹ شروع کردیں اس جماعت نے تو عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اس لئے جتنی جلدی ان کو حکومت سے باہر کیا جائے گا اتنا ہی عوام اور اس ملک کے حق میں بہتر ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1