ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان غیر ذمہ دارنہ ، پرزور مذمت کرتے ہیں، میاں شہباز غوث

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان غیر ذمہ دارنہ ، پرزور مذمت کرتے ہیں، میاں شہباز غوث

لاہور(پ ر) مشیر وزیر اعلیٰ میاں شہباز غوث نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان غیر ذمہ دارناہے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاکستان نے اس جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں جو ناقابل فرموش ہیں ٹرمپ نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے وہ مسلسل عالمی دنیا کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں اب پاکستان میں ایک جمہوری حکومت ہے پوری قوم حکومت کے پیچھے کھڑی ہے اور پاکستانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اپنی ذمہ داریوں بخوبی واقف ہے۔

بیان

مزید : میٹروپولیٹن 1