حکومت کو عوام پر توڑے گئے ظلم کاحساب آئندہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا، شنیلا روت

حکومت کو عوام پر توڑے گئے ظلم کاحساب آئندہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا، شنیلا روت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)) پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی شنیلا روت نے کہا موجودہ حکومت کی گزشتہ کئی سالوں سے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جسکا حساب انکو آئندہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اب انہیں کوئی نیا این آر او نہیں ملے گا، نواز لیگ کی خوش فہمیاں دور ہوجانا چاہیں، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ز ندگی بھر لوٹ مار کی ہے اب حساب بھی دینا پڑے گا، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ڈمی حکومت کے اقامہ زدہ وزیر داخلہ کے سیاسی مرشد نواز شریف اور ان کا خاندان عدالتوں کے باہر کھڑے ہوکر کیسی زبان استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ،درباریوں کے منفی پراپیگنڈہ کے باوجود عمران خان کرپشن کیخلاف اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی کرپٹ مافیا کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر محاذ پر جنگ جاری رکھے گی۔