اورنج ٹرین پر کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے بار ایسو سی ایشن کو مراسلہ ارسال

اورنج ٹرین پر کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے بار ایسو سی ایشن کو مراسلہ ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے لاہورٹریفک پولیس اور ٹیپا نے لاہور ہائیکورٹ جی پی او گیٹ بند کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کو مراسلہ بھجوا دیا، ہائیکورٹ بار نے بھجوائے گئے مراسلے کو مسترد کر دیا۔لاہور انتظامیہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران ہائیکورٹ کا جی پی او گیٹ بند کر دیا جائے گا اور وکلاء و سائلین پارکنگ کے لئے کیتھڈرل سکول سے جی پی او چوک تک سڑک پارکنگ کے لئے استعمال کریں گے ،یہی نہیں پارکنگ کے لئے فین روڈ بھی زیراستعمال ہوگی ،ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے انتظامیہ کے مراسلے کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وکلا ء جی پی او گیٹ سے ہائیکورٹ کے اندر گاڑی پارک نہیں کرسکیں گے ،گیٹ بند ہونے سے روٹری کار لفٹ پارکنگ بھی 3ماہ کے لئے بند ہو جائے گی جبکہ جی پی او گیٹ سے ہائیکورٹ میں پارکنگ نہ ہونے سے فین روڈ پر ٹریفک دباؤ بڑھے گا جبکہ فین روڈ پر عام دنوں میں ٹریفک جام معمول کی بات ہے، 8جنوری سے عدالتی تعطیلات کے بعد مال روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہو گا، وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ مال روڈ سے ہی گاڑیوں کو لاہور ہائیکورٹ کے اندر داخلے کی اجازت دی جائے۔
اورنج ٹرین

مزید :

صفحہ آخر -