حکومت پٹرول کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے، ولید اقبال

حکومت پٹرول کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے، ولید اقبال

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری لاہور میاں حماد اظہرنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس ظالمانہ اضافے کو فوری واپس لے وگرنہ ہم عوام کے ساتھ مل کر ملک بھر میں احتجاج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لٹر اضافہ کرکے حکومت نے زیادتی کی ہے پٹرول کی نئی قیمت 81.53روپے فی لٹر ہوگئی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اب ملک بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے96پیسے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 25پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6روپے79پیسے فی لیٹر اضافہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ایک ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاا گر بس چلے تو وہ عوام کے سانس لینے پر بھی پابندی لگا دے اور اس پر بھی کوئی ٹیکس لگا دے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو یہاں پر الٹا ان کی قیمتوں مین اضافہ کردیا جاتا ہے حکومت کے ایسے روئیے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1