تاجدار ختم نبوت ﷺمارچ وچہلم شہداء ختمِ نبوت کے سلسلہ میں پریس کانفرنس
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)نئے سال کی آمد اور 4 جنوری کو ہونے والے تاجدار ختم نبوت ﷺمارچ وچہلم شہداء ختمِ نبوت کے سلسلہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ مرکز صراط مستقیم میں نئے سال کی پہلی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس میں مولانا مفتی محمد عابد جلالی ،مولانا سردار احمد فاروقی ،،مولانا محمد عبدالرشید اویسی نے شرکت کی ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا ر سول اللہﷺکے چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ 2018 ء ان شاء اللہ تعالی ناموس مصطفی ﷺکی پاسبانی اور نظام مصطفیﷺکی حکمرانی کا سال ہو گا ۔ 4 جنوری کو ہزاروں عاشقان رسول ﷺمال روڈ پر بیسیوں شہداء ختمِ نبوت کے قصاص کا مطالبہ کریں گے ، شہداء ختم نبوت کا خون مسلم لیگ نون کے اقتدارکولے ڈوبے گا ۔ایک مہینے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود شہدا اور زخمیوں کی ایف آئی آر نہ کاٹنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔حکومت نے اب تک پمز ہسپتال میں داخل کئے جانے والے زخمیوں اور شہداء کا ریکارڈ کیوں چھپا رکھا ہے؟ ہم ان ظالم حکمرانوں سے شہداء ختم نبوت کے ہر قطرے کا حساب لیں گے ۔زاہد حامد جیسے درجنوں وزراء کا استعفی کسی ایک شہید کے خون کا بدلہ بھی نہیں ہو سکتا۔اہل سنت کے جیالوں اور ختم نبوت کے متوالوں کا خون رائیگاں نہیں جانیں دیں گے ۔پرامن عاشقان رسول ﷺکو دن دیہاڑے گولیوں سے بھوننے والوں کو اب تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیئے تھا ،ہمیں شہداء کی دیت نہیں قصاص چاہتے ہیں۔حکمران جس قدر بھی شہداء کے خون کو چھپائیں 2018 ء کے الیکشن میں یہ خون گلی گلی بولے گا ۔2017ء حکمرانوں کی سیاہ کاریوں اورمکاریوں کا سال تھا ۔خدا کرے 2018ء امریکہ اور اس کے حواریوں سے جان چھڑانے کا سال قرار پائے ،آمین ۔حکمران راجہ ظفرالحق رپورٹ کو شائع کرنے کا تین بار معاہدہ کرنے کے باوجود منحرف ہو چکے ہیں ۔حکمرانوں کا یہ رویہ ہمارے ساتھ نہیں عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ مذاق ہے ۔حکومت فی الفور راجہ ظفرالحق رپورٹ منظر عام پر لائے اور حلف نامہ ختم نبوت کے مجرموں کو بے نقاب کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔رانا ثناء اللہ کو برطرف کر کے اس پر قانون سے بغاوت کا کیس چلایا جائے ۔حکمرانوں نے نئے سال کی آمد پر پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو سال نو میں ہوشربا مہنگائی تحفہ دیا ہے۔گونگے ،بہرے حکمران ملکی مسائل حل کرنے سے عاری ہیں ۔اب امریکہ یا سعودی عرب حکمران ٹولے کو نہیں بچا سکے گا ۔پاکستانی حکمرانوں کی انڈیا دوستی کے نتیجے میں بھارتی حکمران انڈیا میں مسلمانوں کے لئے برما والے حالات پیدا کر رہے ہیں ۔بیت المقدس سے یہودیوں کی پسپائی کے لئے امت مسلمہ کی یک جہتی ضروری ہے ۔ہم یورپی یونین پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ 295c قانون ناموس رسالت اورامتناع قادیانیت آرڈیننس کا ختم کرنے کا یورپی امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پاکستان کی امداد کے لحاظ سے ٹرمپ کے بیان پر شدیدرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کا گزارا امریکہ کی امداد پر نہیں اللہ تعالی اور رسول اللہﷺکے فضل پر ہے امریکہ امداد دے کر پاکستان کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے ۔ایسی امداد ہم امریکہ کے منہ پر مارتے ہیں ۔ہمارے حکمرانوں کو امریکی غلامی کا طوق گلے سے اتار دینا چاہیئے ۔ ا ن شاء اللہ تعالی 4جنوری کو پنجاب بھرسے قافلے تاجدار ختم نبوت مارچ میں شرکت کے لئے پہنچیں گے،سینکڑوں علماء و مشائخ اور ہزاروں عوامِ اہل سنت شرکت کریں گے ۔اس سلسلہ میں مولانا محمدمرتضی علی ہاشمی ،مفتی محمد اشفاق الحسن باجوہ، ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی ،علامہ محمد عبد الرشید اویسی ،علامہ زوہیب جلالی ،پیر سید محمد خرم ریاض شاہ ،صاحبزادہ سردار احمد رضا فاروقی ،علامہ قاری فرمان علی جلالی ،مفتی محمد شاہد رفیق مدنی ،پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی ،علامہ مفتی محمد عبد العلیم جلالی ،علامہ محمد فیاض وٹو ،علامہ محمد عدیل جلالی نے پنجاب بھر کے اضلاع کا دورہ مکمل کر لیا ہے ۔ہر طرف سے قافلوں کی تیاری کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔اگر حکومت نے مارچ میں رکاوٹ ڈلنے کی کوشش کی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی ۔