پاک امریکہ تعلقات پر بھارتی ٹی وی پروگرام میں جھگڑا

پاک امریکہ تعلقات پر بھارتی ٹی وی پروگرام میں جھگڑا

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی میڈیا میں ٹاک شو اس وقت ڈرامے کا منظر پیش کرنے لگا جب کانگریس کی لیڈر خوشبو سندر اور آر پی سنگھ کے درمیان جھگڑا ہو گیا تاہم ایک موقع پر خوشبو سندر نے کہاکہ ایک طرف آپ پاکستان پر پابندیوں کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف ہمارا سکیورٹی ایڈوائزر پاکستانی ہم منصب سے بنکاک میں ملتا ہے جبکہ سنگھ نے اس پر بہت شور مچایا اور کہا کہ یہ جھوٹی خبر ہے اس پر جو شور برپا ہوا اس کے باعث کان پڑی اواز نہیں آ رہی تھی تاہم ایک پاکستانی صحافی نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے ہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا وہ ٹوئٹ کرتے وقت ’’ہینگ اوور ‘‘ میں تھے ۔

پاک امریکہ تعلقات

مزید : صفحہ آخر